ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 28, 2024 9:43 PM

printer

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر ہیمنت سورین نے آج چوتھی بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج سہ پہر رانچی کے Morhabadi میدان میں جناب سورین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اِس موقع پر آئی این ڈی آئی اے بلاک کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ اِن میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی، دلّی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار شامل ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، سینئر RJD لیڈر تیجسوی یادو اور CPIML کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں