جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب، کل ہوگی۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار، رانچی کے Morhabadi میدان میں منعقدہ ایک تقریب میں جناب سورین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ رانچی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ہیمنت سورین نے کہا کہ انہوں نے اِس تقریب کیلئے آئی این ڈی آئی اے بلاک کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو مدعو کیا ہے۔
جھارکھنڈ میں 81 رکنی اسمبلی میں آئی این ڈی آئی اے کو 56 سیٹیں ملی ہیں۔ دوسری جانب BJP کی قیادت والے NDA نے 24 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ ایک سیٹ جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کو ملی ہے۔ x
مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں بات چیت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ مہاراشٹر کے کار گزار وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے لیڈر ایکناتھ شندے نے آج کہا کہ اُن کی پارٹی ریاست میں آئندہ وزیر اعلیٰ کے فیصلے کے معاملے میں BJP کی مرکزی قیادت کی حمایت کرے گی۔ تھانے میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا کہ مرکزی وزیر امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام پر فیصلہ کیا جائے گا۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ اجیت پوار نے کہا ہے کہ وہ ایکناتھ شندے اور BJP رہنما دیویندر فڑنویس کے ہمراہ کل دلّی میں ہوں گے، جہاں حکومت تشکیل دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ x