جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کا آج سے چار روزہ خصوصی اجلاس شروع ہوگا جس میں نئے ارکان اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا اورنئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
نئے منتخب ارکان اسمبلی، آج اور کَل حلف لیں گے۔
پروٹیم اسپیکر اسٹیفن مرانڈی نئے ارکان کو حلف دلائیں گے۔
ہیمنت سورین حکومت کے، اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد گورنر سنتوش کمار گینگوار، اسمبلی اجلاس سے بدھ کے روز خطاب کریں گے جس کے بعد ایوان میں، رواں مالی سال کا جزوی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اسپیکر کا انتخاب کل کیا جائے گا۔x