ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 2:34 PM

printer

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں کرائے گئے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے لیے، جو کَل ہوگی، سبھی تیاریاں کر لی گئی ہیں

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات اور  46اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے علاوہ کیرالہ میں وائناڈ اور مہاراشٹر میں نانڈیڑ پارلیمانی حلقوں کے انتخابات کے ووٹوں کی کَل ہونے والی گنتی کی سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی اور نتائج دوپہر سے آنے شروع ہوجائیں گے۔ سب سے پہلے  پوسٹل بیلٹس کی گنتی ہوگی۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرانے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔کمیشن نے اپنی ویب سائٹ www.eci.gov.in کے ذریعہ رجحانات اور نتائج کے اعلان کے لیے ایک مستحکم، مکمل طور پر مصدقہ اور محفوظ بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر تین زمروں پر مشتمل سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ میں انتخابی کمیشن نے تمام اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی پُرامن گنتی کے لیے وسیع انتطامات کیے ہیں۔چیف الیکٹورل افسر، کے روی کمار نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹس پر 24 کاؤنٹنگ سینٹر بنائے    گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں