جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے مکمل ہوجانے کے بعد دوسرے مرحلے کی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات اس مہینے کی 20 تاریخ کو ہوں گے۔ NDA اور I.N.D.I.A بلاک دونوں کے لیڈروں کے آج کئی عوامی جلسوں سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے آج گریڈیہہ میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ کا آج Gandey اور بوکارو میں بھی چناوی ریلیوں سے خطاب کا پروگرام ہے۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دھنباد، بوکارو اور Bermo میں چناؤ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین بھی دیوگھر، دمکا اور بوکارو میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
RJD، AJSU اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے رہنما بھی ریاست کے مختلف حصوں میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کریں گے۔ جھارکھنڈ میں اِس ماہ کی 20 تاریخ کو دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔×