سخت سیکیورٹی کے دوران جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے اور مہاراشٹر میں واحد مرحلے کے اسمبلی چناؤ کے لیے پولنگ جاری ہے۔ جھارکھنڈ میں 12 ض لعوں کے 38 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔ البتہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نکسل سے متاثرہ 31 پولنگ مراکز پر پولنگ شام چار بجے ہی ختم ہوجائے گی۔ اِس مرحلے میں کُل 528 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے۔روی کمار نے ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنا ووٹ ڈالیں۔
S/B K Ravi Kumar
آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر بوتھ پر مرکزی نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر میں واحد مرحلے کے اسمبلی چناؤ میں سبھی 288 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام چھ بجے ختم ہوجائے گی۔
دو ہزار 86 آزاد امیدوار سمیت کُل چار ہزار 136 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر S Chockalingam نے کہا ہے کہ تقریباً پانچ لاکھ پولنگ اہلکار ریاست کے ایک لاکھ 427 پولنگ مراکز کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔
S/B S Chockalingam
مہاراشٹر کے نانڈیر پارلیمانی حلقے کے علاوہ پنجاب، اترپردیش، کیرالہ اور اتراکھنڈ پر مشتمل چار ریاستوں کے 15 اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کے لیے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ تمام ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی آئندہ ہفتے کے روز کی جائے گی۔x