جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم آج شام ختم ہوگئی۔ جھارکھنڈ میں 38 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور مہاراشٹر میں تمام 288 سیٹوں کیلئے واحد مرحلے کی پولنگ بدھ کے روز ہوگی۔ سرکردہ سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے انتخابی مہم کے آخری دن رائے دہندگان کو راغب کرنے کی آخری لمحات کی کوششیں کیں۔ جھارکھنڈ میں اِس مرحلے میں 150 سے زیادہ انتخابی ریلیاں منعقد کی گئیں جس میں NDA اور آئی این ڈی آئی اے بلاک، دونوں کے لیڈروں نے اپنے امیدواروں کیلئے حمایت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
انتخابی مہم میں دونوں جانب سے بڑے وعدے کئے گئے اور الزامات لگائے گئے۔ NDA کے لیڈروں نے بنگلہ دیشیوں کی مبینہ دراندازی، ہیمنت سورین سرکار کے تحت بدعنوانی، بے روزگاری اور ماہانہ رقم کی منتقلی کی اسکیم جیسے معاملات پر توجہ مرکوز کی۔ اسی دوران آئی این ڈی آئی اے بلاک نے خواتین کیلئے اپنی رقم فراہم کرنے کی گارنٹی، نوجوانوں کے روزگار، مرکز کے ذریعے جھارکھنڈ کے خلاف مبینہ امتیاز اور غیرمناسب رقوم کو مختص کرنے کے معاملات کو اجاگر کیا۔ اس مرحلے میں کانٹے کے مقابلے کے خطے سنتھال اور Koyalanchal میں، اہم لیڈروں کی ریلیاں دیکھنے کو ملیں۔ سینئر BJP لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں NDA کی انتخابی مہم ہوئی۔
NDA کے دیگر اسٹار مہم کاروں میں امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ، شیوراج سنگھ چوہان، ہیمنتا بسوا سرما، چراغ پاسوان اور متھن چکرورتی نے پرزور ریلیاں کیں۔ دوسری جانب سینئر JMM لیڈر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور RJD لیڈر تیجسوی یادو نے آئی این ڈی آئی اے بلاک کی کاوشوں میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔
مہاراشٹر میں BJP کے صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے نوی ممبئی، Akkalkot اور Karjat میں انتخابی میٹنگوں سے خطاب کیا جبکہ سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی۔ NCP لیڈر شرد پوار نے پونے اور Ahilyanagar میں انتخابی مہم کی۔ چار ریاستوں میں 15 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے بھی انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے جہاں بدھ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان میں اترپردیش میں 9 سیٹیں، پنجاب میں 4 اور کیرالہ اور اتراکھنڈ میں ایک – ایک سیٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹر کی ناندیڑ پارلیمانی حلقے میں بھی ضمنی انتخاب ہوں گے۔ جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ضمنی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی سنیچر کے روز ہوگی۔x