جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنے امیدواروں کے حق میں حمایت حاصل کرنے کے لیے NDA اور I.N.D.I.A. اتحاد دونوں کے قدآور رہنما ریاست بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر اور سینئر BJP رہنما امت شاہ آج دُمکا، دیوگھر اور دھن واڑ میں تین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے بھی جام تاڑا اور ِکھجری میں عوامی جلسے کریں گے۔
وزیراعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ،JMM کے سینئر رہنما ہیمنت سورین کا بھی ریاست میں چھ انتخابی جلسوں سے خطاب کا پروگرام ہے۔ وہیں RJD رہنما تیجسوی یادو بھی آج Godda میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ AJSU پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنما بھی جھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں روڈ شوز اور جلسے کر سکتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔x