ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 9:32 PM

printer

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم زوروں پر ہے۔ آئی این ڈی آئی اے بلاک نے، جھارکھنڈ کیلئے سات نِکاتی منشور جاری کیا ہے

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کے اسمبلی چناؤ کے تحت اِس ماہ کی 13 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وزیر دفاع اور BJP کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ نے رانچی کے Lohardaga میں ایک عوامی ریلی کی۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ BJP کی قیادت والی حکومت کے دوران ریاست کو ترقی کی ایک مثال بنانے کے اصل مقصد کے ساتھ جھارکھنڈ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ جھارکھنڈ کا قیام یہاں کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم تھا۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کوڈرما میں Domchanch میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پر ریاست کو شدید نقصان پہنچانے کا الزام لگایا اور کہا کہ بدعنوان حکومت کو ہٹانے کا یہ چناؤ صحیح وقت ہے۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہزاری باغ کے Mandu میں آئی این ڈی آئی اے-بلاک کے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگا۔ انہوں نے BJP پر مذہب کے نام پر معاشرے کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔
دوسری جانب JMM کے سینئر رہنما ہیمنت سورین نے بھی ریاست میں کئی اجتماع سے خطاب کیا۔ یہاں دوسرے مرحلے کے تحت اِس ماہ کی 20 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے JMM لیڈر ہیمنت سورین، RJD کے سینئر رہنما جے پرکاش نارائن یادو اور CPI-ML کے لیڈر Subhendu Sen کی موجودگی میں منشور جاری کیا۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب کھڑگے نے کہا کہ اگر آئی این ڈی آئی اے- بلاک اقتدار میں آتا ہے تو ریاست کی خواتین کو ڈھائی ہزار روپے اور نوجوانوں کو 10 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔
مہاراشٹر میں بھی چناؤ کی تاریخ نزدیک آنے کے سبب ریاست بھر میں انتخابی مہم میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ یہاں 288 حلقوں میں کُل چار ہزار 140 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔
اسمبلی حلقوں سے متعلق ہماری سیریز میں آج ہم مہاراشٹر میں جنوب مغربی ناگپور حلقے کا احاطہ کریں گے۔ یہ وِدربھ خطے میں ایک انتہائی اہم حلقہ ہے جہاں سے موجودہ نائب وزیر اعلیٰ اور BJP کے رہنما دیویندر فڑنویس چناؤ لڑ رہے ہیں۔
جنوب مغربی ناگپور حلقہ، ناگپور ویسٹ کو علیحدہ کرکے 2009 میں قائم ہوا تھا، دیویندر فڑنویس 1999 سے 2019 کے درمیان ساؤتھ-ویسٹ اور پہلے کے ویسٹ حلقے سے پانچ مرتبہ اسمبلی چناؤ جیت چکے ہیں۔ اس حلقے سے یہ اُن کا چھٹا چناؤ ہے۔ اس حلقے میں چار لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ووٹر ہیں۔ 2014 میں دیویندر فڑنویس نے کانگریس کے امیدوار پرفل Gudadhe کو جبکہ 2019 میں کانگریس امیدوار ڈاکٹر آشیش دیشمکھ کو 49 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ اِس اسمبلی حلقے سے کُل 12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ BJP اور کانگریس دونوں کے امیدوار ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے انتخابی ریلی اور پیدل مارچ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
حکمراں پارٹی کے امیدوار، ناگپور شہر میں ترقیاتی معاملات کو اجاگر کر رہے ہیں، جن میں میٹرو، فلائی اوورز اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔اپوزیشن ٹریفک میں بد انتظامی اور بڑھتی بے روزگاری جیسے معاملات اٹھا رہی ہے۔
انتخابی کمیشن نے سنجے کمار ورما کو مہاراشٹر کے نئے ڈائریکٹر جنرل پولیس کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ ریاست میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے کئی شکایات کے پیش نظر لکشمی شکلا کو ہٹائے جانے کے ایک دن بعد ایسا ہوا ہے۔
جنوب مغربی ناگپور حلقہ، ناگپور ویسٹ کو علیحدہ کرکے 2009 میں قائم ہوا تھا، دیویندر فڑنویس 1999 سے 2019 کے درمیان ساؤتھ-ویسٹ اور پہلے کے ویسٹ حلقے سے پانچ مرتبہ اسمبلی چناؤ جیت چکے ہیں۔ اس حلقے سے یہ اُن کا چھٹا چناؤ ہے۔ اس حلقے میں چار لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ووٹر ہیں۔ 2014 میں دیویندر فڑنویس نے کانگریس کے امیدوار پرفل Gudadhe کو جبکہ 2019 میں کانگریس امیدوار ڈاکٹر آشیش دیشمکھ کو 49 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ اِس اسمبلی حلقے سے کُل 12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ BJP اور کانگریس دونوں کے امیدوار ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے انتخابی ریلی اور پیدل مارچ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
حکمراں پارٹی کے امیدوار، ناگپور شہر میں ترقیاتی معاملات کو اجاگر کر رہے ہیں، جن میں میٹرو، فلائی اوورز اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔اپوزیشن ٹریفک میں بد انتظامی اور بڑھتی بے روزگاری جیسے معاملات اٹھا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں