ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 4, 2024 2:53 PM

printer

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم میں تیزی آتی جارہی ہے۔ وزیراعظم اوربی جے پی کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی نے جھارکھنڈ میں گڑھوا کے مقام پر انتخابی ریلی سے خطاب کیا

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم میں تیزی آتی جارہی ہے۔ وزیراعظم اور BJP کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی نے جھارکھنڈ میں گڑھوا کے مقام پر انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔جناب مودی نے الزام لگایا کہ ہیمنت سورین کی زیرقیادت سرکار نے جھارکھنڈ کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ گڑھوا کے Chetna میدان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس اور RJD نے صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں۔ وزیراعظم نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ ترقی کی رفتار دوگنا کرنے کی خاطر ریاست میں ڈبل انجن سرکار کیلئے BJP کو ووٹ دیں۔ جناب مودی نے اِن تینوں پارٹیوں کو دراندازوں کا حامی قرار دیا اور اُن پر خوشنودی کی اپنی پالیسی کو اُس کی انتہا تک پہنچانے کا الزام لگایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں