جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ کے دوسرے دور کے لیے پرامن طور پر ووٹنگ جاری ہے۔ جبکہ مہاراشٹر میں بھی آج ہی ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ دونوں ریاستوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ میں 12 اضلاع کے 38 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی ہے اور پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ لیکن نکسلی سرگرمیوں سے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر 31 پولنگ مراکز پر چار بجے تک ہی ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔ دوپہر ایک بجے تک تقریباً 48 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔ ایک کروڑ 23 لاکھ ووٹر 528 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ 55 خواتین امیدوار بھی چناؤ میدان میں ہیں۔چناؤ کمیشن کے مطابق مہاراشٹر میں دوپہر ایک بجے تک 32 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔ ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ پولنگ مرکزوں پر 288 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ نانڈیڑ لوک سبھا حلقے کے لیے بھی آج ضمنی چناؤ ہورہا ہے۔ اِس کے علاوہ چار ریاستوں میں 15 اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی چناؤ ہورہا ہے۔
دوسری طرف پنجاب کے 4 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح سے پرامن طور سے جاری ہے۔ یہ اسمبلی حلقے ہیں: سری Muktsar صاحب میں Barnala Gidderbaha، گروداس پور میں ڈیرا بابا نانک اور ہوشیار پور میں Chabbewal ایک ریزرورڈ حلقہ۔تقریباً 7 لاکھ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ پنجاب کے اعلیٰ انتخابی دفتر کے ذرائع کے مطابق آج دن میں 11بجے تک 20 اعشاریہ سات چھ فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
اتراکھنڈ میں کیدارناتھ اسمبلی سیٹ کے لیے ووٹنگ پُرامن طور پر جاری ہے، جہاں اب تک 34 اعشاریہ چار صفر فیصد سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ 90 ہزار 875 رجسٹرڈ رائے دہندگان اِس حلقے میں انتخاب لڑنے والے 6 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ یہ ضمنی انتخاب بی جے پی ایم ایل اے Shailarani Rawat کے اِس سال جولائی میں انتقال کے بعد ضروری ہوگیا تھا۔