ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 25, 2024 9:25 PM

printer

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوگیا

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوگیا۔ 13 نومبر کو اِس مرحلے میں ہونے والے انتخابات کیلئے 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اکتوبر کو کی جائے گی جبکہ امیدوار اپنے نام اِس مہینے کی 30 تاریخ تک واپس لے سکتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے واحد مرحلے کی پولنگ کے ساتھ، 20 نومبر کو ہوگی۔ مہاراشٹر میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی NCP نے اسمبلی انتخابات کیلئے 7 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کی ہے۔
مختلف ریاستوں میں 47 اسمبلی حلقوں اور کیرالہ میں وائیناڈ پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا بھی آج آخری دن تھا۔ اِن تمام سیٹوں پر اگلے مہینے کی 13 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کا آج چوتھا دن تھا۔ مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے آج اپنے پرچہئ نامزدگی داخل کیے۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا نے آج امیدواروں کی اپنی چوتھی فہرست جاری کی۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے آج نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت کئی اہم امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ جناب فڈنویس، ناگپور ساؤتھ ویسٹ سے چناؤ لڑیں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کے بعد ایک بڑی ریلی کے ساتھ اپنے پرچہئ نامزدگی داخل کیے۔ اِس کے علاوہ شیو سینا کے رہنما اور ریاستی وزیر اُدے سامنت نے رتناگیری سے، BJP لیڈر آشیش شیلار نے باندرہ ویسٹ سے، شیو سینا کے لیڈر پرتاپ سار نائک نے Ovla-Majiwada سے اور قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے کولابا اسمبلی حلقے سے اپنے پرچے بھرے۔ خبروں کے مطابق حکمراں مہایوتی اور اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی، دونوں میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تبادلہئ خیال آخری مرحلے میں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں