ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 22, 2024 9:46 PM

printer

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے میں تیزی آتی جا رہی ہے

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ اِس مرحلے کیلئے اب تک 57 نامزدگی پرچے داخل کیے جاچکے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے ساتھ آج دوسرے مرحلے کی پولنگ کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہونے ہیں۔ پہلے مرحلے کیلئے پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے پرچے داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 20 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ریاست کے مختلف حصوں میں چلائی گئی تلاشی مہم کے دوران غیر قانونی ساز و سامان اور سات کروڑ 72 لاکھ روپے سے زیادہ نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔ مثالی ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی کی 12 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ تاہم JMM، RJD اور CPI-ML کے امیدواروں کی فہرست ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ ان پارٹیوں اور ان کے اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کے سلسلے میں اختلافات جاری ہیں۔
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات اور ناندیڑ لوک سبھا کے ضمنی چناؤ کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا ہے۔ 20 نومبر کو سبھی 288 اسمبلی حلقوں اور ناندیڑ پارلیمانی حلقے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ نتیجوں کا اعلان 23 نومبرکو کیا جائے گا۔
یہ انتخابات اصل میں BJP شیو سینا اور NCP کے حکمراں اتحاد اور کانگریس شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے) اور NCP (شرد پورا) کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں