جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے نامزدگیاں واپس لینے کا عمل آج ختم ہوگیا۔ اِس مرحلے کیلئے 32 امیدواروں نے اپنی درخواستیں واپس لیں۔ اِس کے بعد 528 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں۔
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں سب کی نگاہیں ریاستی راجدھانی رانچی اسمبلی حلقے پر لگی ہیں۔
اِس سیٹ سے دس آزاد امیدوار سمیت مجموعی طور پر 18 امیدوار میدان میں ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ BJP کے CP سنگھ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی مہوا ماجی کے درمیان ہے۔ BJP امیدوار CP سنگھ، اِس سیٹ سے چھ مرتبہ کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ وہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ مہوا ماجی کو میدان میں اتارا ہے۔ سال 2019 کے اسمبلی انتخابات میں ماجی نے CP سنگھ کو کڑی ٹکر دی ہے۔ وہیں AIMIM کے مہتاب عالم نے مقابلے کو سہ رخی بنادیا ہے۔ سبھی پارٹیاں ترقی کے معاملات کے ساتھ ساتھ رانچی میں امن وقانون کی صورتحال کو بھی موضوع بنا رہی ہیں۔
Site Admin | November 1, 2024 9:31 PM