جھارکھنڈ میں، اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا کام آج ختم ہوجائے گا۔ اس مرحلے کے تحت 20 نومبر کو 38 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ اب تک 632 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 30 اکتوبر کو کی جائے گی۔ امیدوار پہلی نومبر تک نامزدگی پرچے واپس لے سکتے ہیں۔ x
اب تک 632 سے زیادہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ ریاستی BJP سربراہ بابو لال مرانڈی نے دھنوَر سیٹ سے جبکہ JMM کی وزیر بے بی دیوی نے ڈُمری حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ RJD کے سریش پاسوان نے دیوگھر سے، اور CPI ML کے Binod کمار سنگھ نے Bagodar سے اپنے نامزدگی پرچے داخل کیے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 30 اکتوبر کو کی جائے گی جبکہ پہلی نومبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ریاست کے مختلف حصوں میں تلاشی کی کارروائیوں میں 86 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقد رقم اور غیر قانونی سازوسامان ضبط کیا گیا ہے۔ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت بیس FIR درج کی گئی ہیں۔