جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے NDA اور آئی این ڈی آئی اے دونوں ہی کے سرکردہ رہنما اپنی اپنی پارٹیوں کے امیدواروں کے حق میں حمایت حاصل کرنے کیلئے ریاست کے ایک کے بعد ایک دورے کررہے ہیں۔ بی جے پی کے سینئرلیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہیمنت سورین سرکار پر الزام لگایا کہ وہ قبائلی افراد کو محض ووٹ بینک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ دُمکا، دیوگھر اور گریڈیہہ میں چناؤ میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے الزام لگایا کہ یوپی اے حکومت نے ریاست میں قبائلیوں کی فلاح وبہبود کیلئے فنڈ مختص نہیں کئے۔ کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھارکھنڈ کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ جام تارا اور کھِجری میں ایک چناؤ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب کھڑگے نے مرکز پر ریاست میں کانوں کیلئے مناسب Cess فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر اور وزیراعلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اُن کی حکومت کو دھمکا رہی ہے۔ دُمکا میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب سورین نے مرکز پر ریاست میں جاری چناؤ کے دوران مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔گریڈیہہ کے Bagodar میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی کے سینئر رہنما تیجسوی یادو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نفرت پھیلارہی ہے۔سی پی ایم کی پولت بیورو ممبر برندا کرات نے کہا کہ بی جے پی اور جے ایم ایم اتحاد دونوں نے ہی اپنی مدت کار کے دوران ریاست کے غریب عوام کو دھوکہ دیا ہے۔
Site Admin | November 16, 2024 9:13 PM