جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے سبھی سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ اِس دوران جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ریاست کے مختلف علاقوں سے ایک ارب 47 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی ہے۔ چیف الیکٹرولر آفیسر کے روی کمار نے کہا کہ مثالی ضابطہ عمل کی خلاف ورزی کے لیے 31 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ خوش اسلوبی کے ساتھ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ سے ملحقہ علاقوں میں مشترکہ کارروائی جاری ہے۔
دوسری طرف مہاراشٹر میں دو ہزار 938 امیدواروں کی جانب سے نامزدگی پرچے واپس لیے جانے کے بعد اب اسمبلی چناؤ کیلئے چار ہزار 140 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی 288 نشستوں کیلئے سات ہزار اور 78 امیدواروں کی نامزدگیاں درست پائی گئی ہیں۔ ریاست میں 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔