July 30, 2024 2:34 PM

printer

جھارکھنڈ:ٹرین کے  18 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کے بعد دو مسافر ہلاک اور متعدد زخمی

 

جھارکھنڈ میں آج صبح ہاؤڑا-ممبئی میل کی 18 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کے بعد دو مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ واقعہ چکردھرپور ریلوے ڈویژن کے تحت Potobeda گاؤں کے نزدیک Badabambo اور Kharsawa ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ایک ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور بچاؤ اور امدادی کاررواائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں، جو اِس طرح سے ہیں:

ٹاٹا نگر کیلئے:

صفر چھ پانچ سات دو دو نو صفر تین دو چار۔

چکردَھر پور کیلئے:

صفر چھ پانچ آٹھ سات دو تین آٹھ صفر سات دو۔

راؤرکیلا کیلئے:

صفر چھ چھ ایک دو پانچ صفر ایک صفر سات دو۔

اور

 صفر چھ چھ ایک دو پانچ صفر صفر دو چار چار۔

رانچی کیلئے:

صفر چھ پانچ ایک دو سات آٹھ سات ایک ایک۔

اور ہاؤڑا کیلئے:

نو چار تین تین تین پانچ سات نو دو صفر۔

اور

صفر تین تین دو چھ تین آٹھ دو دو ایک سات۔

جنوب مشرقی ریلوے کا ٹاٹانگر-چکردھرپور ریل سیکشن متاثر ہوا ہے۔ طویل مسافت والی ٹرینوں کے راستے تبدیل کردئیے گئے ہیں اور کئی ٹرینوں کو یا تو منسوخ کردیا گیا ہے یا کچھ وقت کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

ریلویز نے حادثے کی شکار ہاؤڑا-ممبئی ریل کے پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے خصوصی بندوبست کیے ہیں۔ جائے حادثہ سے مسافروں کو لانے لے جانے کیلئے خصوصی بس سروس کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ایک ریلیف ٹرین کے ذریعہ پھنسے ہوئے مسافروں کو چکردھرپور اسٹیشن لایا گیا ہے۔ 4 زخمی افراد کو پہلے ہی امداد کے طور پر پچاس-پچاس ہزار روپے دے دیئے گئے ہیں۔ باقی زخمی مسافروں کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں