ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 8, 2024 9:48 PM

printer

جھارکھنڈاورمہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر دونوں ریاستوں میں پولنگ کی تاریخ قریب آتے ہی اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم میں کافی تیزی آگئی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے دونوں ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں اور ایک کے بعد ایک ریلیاں کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں وزیر اعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی نے آج دھولے اور ناسک میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں NDA سرکار اور ریاست میں مہایوتی حکومت، پسماندہ اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ریاست میں 50 لاکھ خواتین کو اجولا یوجنا کے تحت مفت LPG گیس کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔
جناب مودی نے مہاراشٹر میں کسانوں کیلئے مرکزی حکومت اور مہایوتی سرکار کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حکومت کی حصولیابیوں کے طور پر اٹل Setu، وادھوَن بندرگاہ، سمردھی مہا مارگ اور ممبئی میٹرو جیسے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو پیش کیا۔
دوسری طرف BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے سانگلی ضلعے میں Shirala کے مقام پر ایک انتخابی ریلی کی۔ Karad اور Saugli میں دو الگ الگ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر کی عوام BJP-شیوسینا-این سی پی کے اتحاد کو ووٹ دے گی۔ BJP کے رہنما اور مرکزی وزیر Kiran Rijiju نے ممبئی اور Thane میں پہنچ کر ووٹروں سے بات چیت کی اور مہایوتی اتحاد کے امیدوار کیلئے ووٹ مانگے۔ شیوسینا کے رہنما اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے Solapur اور Dharashiv اضلاع میں چناؤ مہم میں حصہ لیا۔ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے شیوسینا UBT کے سربراہ اُدھوٹھاکرے نے Buldhana میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ جس میں انھوں نے الزام لگایا کہ مہایوتی اتحاد کے شرکاء متحد نہیں ہیں۔ NCP (SP) کے رہنما شرد پوار، Supriya Sule اور Jayant Patel نے آج کئی ریلیاں کیں جبکہ MNS کے سربراہ راج ٹھاکرے نے Guhagar میں چناؤ مہم میں حصہ لیا جہاں انھوں نے Konkan کی سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق بات کی۔
جھارکھنڈ میں کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے آج Simdega میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کیا۔
انہوں نے BJP پر قبائلی لوگوں سے ’جل، جنگل اور زمین‘ چھیننے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ جناب گاندھی نے جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ کو آئی این ڈی آئی اے- بلاک اور BJP-RSS کے درمیان نظریے کی لڑائی قرار دیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری اور ریزرویشن کی زیادہ سے زیادہ حد 50 فیصد کو ہٹانے کو یقینی بنائے گی۔
کھرساواں میں ایک چناؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ کے شریک انچارج ہیمنت بسوا سرما نے راہل گاندھی پر ہندو معاشرے کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔
لاتیہار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے الزام لگایا کہ BJP، دلت مخالف پارٹی ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے لاتیہار میں ریلی سے خطاب کیا، جبکہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے جمشید پور میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کیا۔ چَترا میں RJD کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے لوگوں سے آئی این ڈی آئی اے- بلاک کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے رہنما بھی ریاست کے مختلف علاقوں میں چناؤ ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ جھارکھنڈ میں 81 رکنی اسمبلی کے انتخابات، اِس مہینے کی 13 اور 20 تاریخ کو دو مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں