ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 27, 2024 9:23 PM

printer

جَن نائک جنتا پارٹی، JJP اور آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) ASP نے آنے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے اتحاد قائم کیا ہے

جَن نائک جنتا پارٹی، JJP اور آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) ASP نے آنے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے اتحاد قائم کیا ہے۔ JJP کے رہنما Dushyant سنگھ چوٹالہ اور ASP کے صدر چندر شیکھر آزاد نے نئی دلّی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ جناب چوٹالہ نے کہا کہ اتحاد، ہریانہ میں سبھی 90 اسمبلی سیٹوں پر چناؤ لڑے گا۔ جے جے پی 70 سیٹوں پر، جبکہ ASP، 20 سیٹوں پر چناؤ لڑے گی۔ ہریانہ میں واحد مرحلے میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی، جموں کشمیر کے ساتھ 4 اکتوبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں