July 15, 2024 9:58 PM

printer

جون کے مہینے کے لیے، بھارت کی مجموعی برآمدات (تجارت اور خدمات) مشترکہ کا تخمینہ 65 اعشاریہ چار سات ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے

جون کے مہینے کے لیے، بھارت کی مجموعی برآمدات (تجارت اور خدمات) مشترکہ کا تخمینہ 65 اعشاریہ چار سات ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو کہ گزشتہ سال اسی مدّت کے مقابلے میں 5 اعشاریہ سات چار فیصد کی مثبت نمو ہے۔ کامرس اور صنعت کی وزارت کے ذریعے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 کے لیے، کُل درآمدات (تجارت اور خدمات) مشترکہ کا تخمینہ 73 اعشاریہ چار سات ارب امریکی ڈالر کا ہے، جو کہ پچھلے سال اسی مدّت کے مقابلے میں 6 اعشاریہ دو نو فیصد کی مثبت نمو درج کرتی ہے۔ مزید برآں اپریل سے جون 2024 تک مجموعی برآمدات کا تخمینہ 200 ارب امریکی ڈالر یا 8 اعشاریہ 6 فیصد کی مثبت نمو ہے۔ دوسری جانب اپریل سے جون 2024 تک کُل درآمدات کا تخمینہ پچھلے سال اسی مدّت کے مقابلے میں، تقریباً 223 ارب امریکی ڈالر یا 8 اعشاریہ چار سات فیصد کا اضافہ ہے۔ جون 2024 میں امریکہ برآمدات کی سب سے بڑی منزل رہی ہے، جس میں جون 2023 کے مقابلے میں 5 اعشاریہ نو آٹھ فیصد برآمداتی نمو درج ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سب سے بڑی درآمداتی منزل رہی ہے، جس میں قدر میں تبدیلی کے ضمن میں، 48 اعشاریہ ایک پانچ فیصد کی نمو سامنے آئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں