اب کچھ خبریں کھیلوں کی:
جونیئر خواتین کا ہاکی ایشیا کپ آج سے عمان میں شروع ہوگا، جس میں کَل 10 ٹیمیں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ پیش ہے ایک رپورٹ
V/C – Manik Sharma
خواتین کے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پول A میں بھارت کا مقابلہ چین، ملیشیا، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں سے ہوگا جبکہ پول B میں جنوبی کوریا، جاپان، چینی تائی پی، ہانگ کانگ اور سری لنکا کی ٹیمیں مقابلہ آرا ہوں گی۔ جیوتی سنگھ کی قیادت والی بھارتی ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ مقابلوں کے بعد ان ٹیموں میں سے پانچ سرکردہ ٹیمیں اگلے سال کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
کرکٹ میں، Border گواسکر ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ میچ میں OVAL کے ایڈیلیڈ میں جاری ہے۔ آج صبح آسٹریلیا بھارت کے خلاف پہلی باری میں بنائے گئے اپنے کل کے اسکور ایک وکٹ پر 86 رن سے آگے کھیلے گی۔ سرِدست میزبان ٹیم 94 رن سے پیچھے ہے۔
ادھر، انیس سال سے کم عمر کے مردوں کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ایشیا کپ میں، کل کھیلے گئے ایک سیمی فائنل میچ میں بھارت، سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے اب کل فائنل میں بھارت کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش سے ہوگا۔
بیڈمنٹن میں، کل کھیلے گئے گوہاٹی ماسٹرز کے کوارٹر فائنلز میں بھارت کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی Anmol Kharb نے خواتین کے سنگلز مقابلے میں تھائی لینڈ کی دفاعی چیمپئن Lalinrat Chaiwan کو شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ مانسی سنگھ سے ہوگا۔
اسپورٹس ڈیسک سے مانک شرما کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں مجیب اختر