August 30, 2024 9:55 PM

printer

جولائی کے مہینے میں ملک کے 8 بنیادی شعبوں میں شرحِ ترقی 6 اعشاریہ ایک فیصد رہی

جولائی کے مہینے میں ملک کے آٹھ بنیادی شعبوں کی شرحِ ترقی چھ اعشاریہ ایک فیصد رہی۔ کامرس کی وزارت کی جانب سے آج جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق آٹھ بنیادی شعبے کی صنعتوں کے مجموعی اشاریے سے کلیدی شعبوں کی پیداوار کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان میں سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، بجلی، کیمیاوی کھاد، قدرتی گیس، ریفائنری اشیا اور اسٹیل شامل ہیں۔ اسٹیل کی تیاری میں شرحِ ترقی سات اعشاریہ دو فیصد رہی جو پچھلے تین مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔ سیمنٹ کے شعبے میں شرحِ ترقی ساڑھے پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ چار مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔ اِس سے تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔ پیٹرولیم کی پیداوار میں چھ اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا جو گذشتہ آٹھ مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔جولائی کے مہینے میں کوئلے کی صنعت کی پیداوار میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد جبکہ بجلی کی پیداوار میں سات فیصد کا اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں