July 11, 2024 9:24 AM

printer

جن ضلع اسپتالوں اور Referral اسپتالوں کو میڈیکل کالج میں تبدیل کردیا گیا ہے، انہیں مرکزی سرکار سے مالی امداد ملتی رہے گی:وزارت صحت

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان موجودہ ڈسٹرکٹ اور ریفرل اسپتال کو جنہیں میڈیکل کالج میں تبدیل کردیاگیاہے، مرکزی حکومت سے مالی مددحاصل ہوتی رہے گی۔صحت کے مرکزی سکریٹری اپورچندرا نے اس سلسلے میں ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک مراسلہ تحریر کیاہے۔

صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ 157 میڈیکل کالجوں میں سے اب تک 108 پہلے ہی کام کررہے ہیں۔منظور شدہ 157 کالجوں میں سے 40 امنگوں والے اضلاع میں واقع ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ نئے میڈیکل کالج کھولنے کیلئے مرکزی مالی مدد فراہم کرنے کی خاطرمرکز کی طرف سے چلائی جانے والی ایک اسکیم کو 2014 میں متعارف کیاگیاتھا تاکہ ضلع اسپتالوں کو مضبوطی فراہم کی جاسکے اور انہیں جدید طرز کا بنایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں