ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 12, 2025 10:16 PM

printer

جنوری میں خردہ افراطِ زر پانچ مہینے میں سب سے کم ہوکر چار اعشاریہ تین ایک فیصد ہوگئی ہے

بھارت کی خردہ افراطِ زر، غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی شرح میں آئی کمی کی بدولت گزشتہ پانچ مہینوں میں سب سے کم ہوکر جنوری میں چار اعشاریہ تین-ایک فیصد ہوگئی ہے۔ خردہ افراطِ زر، دسمبر کے مہینے میں پانچ اعشاریہ دو-دو فیصد تھی۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دیہی علاقوں میں افراطِ زر کی شرح، چار اعشاریہ چھ-چار فیصد رہی، جبکہ شہری علاقوں میں افراطِ زر کی شرح، تین اعشاریہ آٹھ- سات فیصد رہی۔

آل انڈیا کنزیومر فوڈ پرائس انڈیکس پر مبنی غذائی اجناس کی افراطِ زر کی عارضی شرح گزشتہ مہینے چھ اعشاریہ صفر- دو فیصد درج کی گئی۔

یہی شرح دسمبر کے مہینے میں 8 اعشاریہ تین-نو فیصد تھی۔ وزارت کے مطابق، جنوری کے مہینے میں مجموعی افراطِ زر اور غذائی اجناس پر مبنی افراطِ زر میں کمی کی اہم وجہ، سبزیوں، انڈوں، دالوں، دیگر اشیائے خورد و نوش، تعلیم، ملبوسات اور صحت سے متعلق خدمات کی قیمتوں میں ہوئی کمی ہے۔

وزارت کے مطابق اگست 2024 کے بعد سے مجموعی افراطِ زر اور غذائی اجناس پر مبنی افراطِ زر کی یہ سب سے نچلی سطح ہیں۔ ملک کی خردہ افراطِ زر کی شرح، مرکزی بینک کی جانب سے طے کردہ حد میں برقرار رہی۔ بھارت کے ریزرو بینک نے افراطِ زر کو 2 سے 6 فیصد کے درمیان رکھنے کا نشانہ طے کیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں