June 29, 2024 3:08 PM

printer

جنوب مغربی مانسون مزید آگے بڑھ گیا ہے۔ آج کئی ریاستوں میں تیز بارش ہونے کا امکان

بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون اور آگے بڑھ گیا ہے اور آج کئی ریاستوں میں بارش ہوسکتی ہے، جن میں راجستھان کے کچھ اور علاقے، مغربی اترپردیش، ہریانہ، دلّی، مدھیہ پردیش کے باقی حصے، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار، مشرقی اترپردیش کے مزید علاقے اور اتراکھنڈ کے باقی ماندہ علاقے شامل ہیں۔ محکمے کے مطابق ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، کونکن، گوا اور مدھیہ پردیش میں آج موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں