ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 29, 2024 2:59 PM

printer

جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپر ہوا کا گہرا دباؤ شمال مغرب کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے

جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپر ہوا کا گہرا دباؤ شمال مغرب کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے اور آج صبح یہ اُسی علاقے میں مرکوز تھا اور اب یہ ناگاپٹنم، پڈوچیری اور چنئی کے قریب آ رہا ہے۔ اس وقت یہ ناگاپٹنم سے تقریباً 310 کلومیٹر، پڈوچیری سے جنوب مشرق میں 360 کلومیٹر اور چنئی کے جنوب مشرق میں 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق، امکان ہے کہ ہوا کا یہ گہرا دباؤ اگلے تین گھنٹوں میں ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔ یہ شمال کی طرف بڑھتے ہوئے کل دوپہر کے وقت پڈوچیری کے قریب مہابلی پورم اور کاری کال کے درمیان ساحل کو پار کرسکتا ہے۔ جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ساحل کو پار کرنے کے دوران ہوا کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ ہوائیں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں