ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 28, 2024 9:58 AM

printer

 جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ اگلے 12 گھنٹے کے دوران شدت اختیار کرکے سمندری طوفان Fengal میں تبدیل ہوجائے گا۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کہا ہے کہ جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ اگلے 12 گھنٹے کے دوران شدت اختیار کرکے سمندری طوفان Fengal میں تبدیل ہوجائے گا۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ یہ سمندری طوفان کرائیکل اور مہابلی پورم کے درمیان ہفتے کی صبح، شمالی تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کو پار کرے گا۔

موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ سمندری طوفان شمال شمال مغرب کی جانب بڑھتا رہے گا اور یہ 30 نومبر کی صبح کو کرائیکل اور مہابلی پورم کے درمیان شمالی تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کو پار کرے گا۔ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ یہ تیز ہوائیں 70 کلومیٹر فی گھنٹے تک بھی چل سکتی ہیں۔ اگلے چند دنوں میں تمل ناڈو کے شمالی ضلعوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چنئی اور مضافاتی علاقوں میں موسم ٹھنڈا رہے گا اور وقفے-وقفے سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ ساحلی ضلعوں میں احتیاطی اقدام کے طور پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں