ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 27, 2024 2:40 PM

printer

جنوب مغربی خلیج بنگال میں بنا ہوا کے گہرے دباؤ کا آج شام تک سمندری طوفان Fengal میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے

 جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے گہرے دباؤ کے آج شام تک شدت اختیار کرکے سمندری طوفان Fengal میں تبدیل ہو جانے کا امکان ہے۔ یہ چنئی سے جنوب جنوب مشرق میں 590 کلومیٹر دور مرکوز ہے۔ اگلے 12 گھنٹے کے دوران یہ سمندری طوفان شمال-شمال مغرب کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا اور مزید شدت اختیار کرے گا۔ یہ طوفان اگلے 48 گھنٹے کے دوران تمل ناڈو اور سری لنکا ساحلوں کی طرف بڑھتا رہے گا۔بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان Fengal کے تناظر میں تملناڈوکے تین ضلعوں اور پڈوچیری کے ایک ضلعے میں  آج شدید بارش سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔   شدید بارش کا یہ الرٹ تملناڈو کے Mayiladuthurai, Nagapattinam اور Thirurvaur ضلعوں اور پڈوچیری کے کرائیکل کے لیے جاری کیا گیا ہے۔آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD کے سائنسداں آر کے جینا منی نے کہا ہے کہ ساحلی آندھرا پردیش کے علاقوں میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ جناب جینا منی نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے تین دنوں تک جنوب مغربی خلیج بنگال، تمل ناڈوکے ساحلوں اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں سے متصل سمندر میں نہ جائیں۔

پڑوسی ملک سری لنکا میں نیشنل بلڈنگ ریسرچ آرگنائزیشن نے کچھ ضلعوں میں متعدد ڈویزنل سکریٹریٹ علاقوں کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا ہے۔ قدرتی آفات کے بندوبست کے مرکز نے کہا کہ ہے کہ جریزہ نما ملک کے 17 ضلعوں میں دو لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دس ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔ فوج اور بحریہ کو لوگوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں