July 13, 2024 9:29 PM

printer

جنوبی گجرات کے مختلف حصوں خاص طور سے نوساری اور ولساڈ اضلاع میں آج زبردست بارش ہوئی

جنوبی گجرات کے مختلف حصوں خاص طور سے نوساری اور ولساڈ اضلاع میں آج زبردست بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش کے بعد نوساری، ولساڈ اور نرمدا ضلعوں کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کے سبب سڑک ٹریفک بھی متاثر ہوا۔
آج جنوبی گجرات کے خطے میں دور دور تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ نوساری ضلعے کے گندیوی میں دن میں سب سے زیادہ 6 انچ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کھیرگام، ولساڈ، واپی، چھِکلی اور امبر گاؤں میں 4 انچ بارش درج کی گئی۔ شدید بارش کے سبب نوساری ضلعے کے دیہی علاقوں میں تقریباً 40 سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ولساڈ ضلعے میں کئی جگہوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے معمولاتِ زندگی پر اثر پڑا۔ ضلع میں مدھوبن باندھ اور دمن گنگا دریا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ پانچ دنوں میں ریاست میں گرج چمک کے ساتھ دور دور تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ساحلی اضلاع کے کئی حصوں میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں