ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 16, 2024 9:35 AM

printer

جنوبی گجرات خطے میں گزشتہ دو روز سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے

جنوبی گجرات خطے میں گزشتہ دو روز سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سورت، بھروچ اور نرمدا ضلعوں میں بہت شدید بارش ہوئی ہے۔ سورت ضلعے کے Umarpada میں کَل محض چھ گھنٹے کے دوران 13 انچ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج گجرات کے آٹھ ضلعوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 200 سے زیادہ تحصیلوں میں ہلکی سے شدید بارش کے ساتھ کَل گجرات میں دور دور تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ پانی کے تیز بہاؤ اور شدید بارش کی وجہ سے بڑے باندھوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے سورت، بھروچ اور نرمدا ضلعوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔ اِس دوران محکمہئ موسمیات نے چھوٹا اُدے پور، نرمدا، بھروچ، سورت اور Navsari جیسے ریاست کے آٹھ ضلعوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ سوراشٹر خطے میں جوناگڑھ، امریلی، بھاؤنگر، گِرسومناتھ اور Diu میں بھی بھارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست میں اب تک تقریباً 30 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں