ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 17, 2024 2:40 PM

printer

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع Shin Won-Sik نے  شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران دیا۔ اِس میٹنگ میں شمالی کوریا کی طرف سے امکانی اشتعال انگیزی اور اِس طرح کی دھمکیوں سے نمٹنے کی جنوبی کوریا کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ شمالی کوریا کے لیڈر Kim Jong-un کی اثرورسوخ رکھنے والی بہن کی وارننگ کے ایک دن بعد یہ میٹنگ ہوئی تھی۔ Kim Jong-un کی بہن نے شدید وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے باغیوں کو پیانگ یانگ کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہنے کی اجازت دی، تو اُسے سخت خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے شمالی کوریا کی بارودی سرنگیں بہہ کر جنوبی کوریا کے علاقے میں آسکتی ہیں، لہٰذا عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اِن مشتبہ بارودی سرنگوں اور سرحدی علاقوں میں دوسری مشتبہ چیزوں سے خبردار رہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں