ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جنوبی کوریا کے نئے کارگزار صدر Choi Sang-mok نے کل کہا ہے کہ حکومت، موجودہ سیاسی بحران کے دوران خارجی امور کو مستحکم کرنے پر پوری توجہ دے گی۔

جنوبی کوریا کے نئے کارگزار صدر Choi Sang-mok نے کل کہا ہے کہ حکومت، موجودہ سیاسی بحران کے دوران خارجی امور کو مستحکم کرنے پر پوری توجہ دے گی۔ صدر Choi نے، شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیزی کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے، فوج سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ پوری طرح چوکس رہے۔

اِس سے پہلے دن میں جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے کارگزار صدر Han Duck-soo کا مواخذہ کیا تھا۔ صدر کا یہ مواخذہ، صدر Yoon Suk Yeol کو ہٹائے جانے کے محض دو ہفتے سے بھی کم وقت میں کر دیا گیا تھا۔ صدر Yoon Suk کو، اُن کے ہاتھوں مارشل لأ کو متنازعہ طریقے سے استعمال کرنے کی پاداش میں ہٹایا گیا تھا۔

اِسی دوران جنوبی کوریا کی تاجر برادری نے، سیاسی بحران کے دوران بڑھتی ہوئی غیر یقینی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کوریا کے تجارت و صنعت کے ایوان اور کوریا اینٹرپرائزز فیڈریشن نے، معیشت پر اِن مواخذوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے پر توجہ دینے کے مقصد سے ملاقات کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں