ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 14, 2024 9:13 PM

printer

جنوبی کوریا کے صدر Yoon Suk Yeol کو مارشل لا نافذ کرنے کی اُن کی کوشش کے سبب اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

جنوبی کوریا میں پارلیمنٹ نے آج صدر Yoon Suk Yeol کو عہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں ووٹ دے دیا۔ اِس ماہ کے آغاز میں مختصر مدتی مارشل لا کے اعلان کے سلسلے میں مواخذے کی یہ کارروائی کی گئی ہے۔ مواخذے کی تحریک قومی اسمبلی میں 85 کے مقابلے 204 ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔ پارلیمنٹ کی جانب سے اِس مواخذے کے بعد صدر Yoon کے اختیارات اُس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ آئینی عدالت یہ فیصلہ نہیں کرتی کہ اُنھیں اُن کے عہدے سے برطرف کیا جائے یا برقرار رکھا جائے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اِس مرتبہ، صدر Yoon جو مبینہ بغاوت کے سلسلے میں فوجداری تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں اور جن کے ملک چھوڑ کر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اُس وقت تک چھٹی پر رہیں گے جب تک عدالت اپنا فیصلہ صادر نہیں کردیتی۔اگر عدالت نے اُنھیں برطرف کیا تو 60 دن کے اندر اندر اُن کی جگہ کسی اور کو صدر بنانے کیلئے انتخابات کرائے جائیں گے۔
وزیر اعظم Han Ducksoo جنوبی کوریا کے قانون کے تحت کار گزار صدر کے عہدے پر کام کریں گے۔ انھوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ساری توانائی اور کوششیں سرکاری امور کی ٹھیک ٹھاک عمل آوری پر صرف کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں