جنوبی کوریا کے تحقیقات کاروں نے معطل شدہ صدر Yoon Suk Yeol کی گرفتاری کی کوشش کو ختم کر دیا ہے۔ ان کی کے رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی ٹیم کے ساتھ چھ گھنٹے کے تعطل کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں بدعنوانی کی تحقیقات سے متعلق دفتر نے بتایا کہ اُن کی گرفتاری تقریباً ناممکن ہے اور اگلے اقدامات کا فیصلہ صورتحال کے جائزے کے بعد لیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتاری کی کوشش کو ختم کرنے کے اُن کے فیصلے کے پیچھے ایک اور اہم وجہ، وہاں موجود ٹیم کے تحفظ سے متعلق تشویش بھی تھی۔
Site Admin | January 3, 2025 9:12 PM
جنوبی کوریا کے تحقیقات کاروں نے معطل شدہ صدر Yoon Suk Yeol کی گرفتاری کی کوشش کو ختم کر دیا ہے
