ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 4, 2024 9:56 PM

printer

جنوبی کوریا کے اپوزیشن قانون سازوں نے مارشل لا نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد صدر کے مواخذے کیلئے پارلیمنٹ میں ایک قرار داد پیش کی ہے

جنوبی کوریا میں آج اپوزیشن اتحاد کے قانون سازوں نے صدر Yoon Suk Yeol پر مواخذے کی کارروائی کیلئے پارلیمنٹ میں ایک تحریک پیش کی۔ کل اچانک حیرت انگیز طور پر مارشل لاء نافذ کئے جانے کے بعد ایسا ہوا ہے، جس کے تحت ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ مارشل لاء کی سخت مخالفت کے بعد صدر Yoon نے چھ گھنٹے کے اندر اندر مارشل لاء نافذ کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رکن Kim Yong-min نے کہا ہے کہ مواخذے کی کارروائی پر ووٹنگ جلد سے جلد جمعہ تک ہوسکتی ہے۔ چھ سیاسی جماعتیں اس سے متعلق تحریک کی حمایت کررہی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں