جنوبی کوریا کے، قانون ساز ارکان آج پارلیمنٹ میں، صدر Yun Suk Yeol کو ہٹائے جانے کی دوسری تحریک پر ووٹ دیں گے۔ یہ تحریک صدر کی طرف سے مختصر وقفے کے لیے مارشل لأ نافذ کرنے کی اُن کی کوشش کی وجہ سے پیش کی گئی ہے۔ اِس تحریک کو کامیاب ہونے کے لیے قومی اسمبلی کے 300 ارکان میں سے 200 کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔ تحریک پر یہ ووٹنگ، صدر Yun کو ہٹائے جانے کی پہلی کوشش کے ایک ہفتے بعد کی جا رہی ہے۔×
Site Admin | December 14, 2024 11:25 AM | South Korea Impeachment