جنوبی کوریا کی مصنفہ Han Kang کو ادب میں سال 2024 کے نوبیل انعام سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اُنہیں اُن کی پُراثر شعری نثر کیلئے اِس اعزاز سے نوازا گیا ہے، جن میں تاریخی صدمات اور انسانی زندگی کی نازک صورتحال کا اظہار کیا گیا ہے۔ سائنس سے متعلق رائل سویڈش اکیڈمی کی نوبیل کمیٹی نے آج اُنہیں اِس اعزاز سے نوازے جانے کا اعلان کیا ہے۔ محترمہ Han Kang اپنے ناول ’The Vegetarian‘ کیلئے زیادہ مقبول ہیں، جسے تین حصوں میں لکھا گیا ہے۔ نوبیل کمیٹی کے مطابق وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی جنوبی کوریا کی پہلی مصنفہ ہیں۔ محترمہ کانگ نے 1993 میں میگزین لٹریچر اینڈ سوسائٹی میں شائع ہوئی اپنی نظموں کے ساتھ اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا تھا۔
Site Admin | October 10, 2024 9:42 PM