ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 27, 2024 9:50 PM

printer

جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے کارگزار صدر Han Duck Soo کے مواخذے کی تحریک منظور کی ہے

جنوبی کوریا کی قومی اسبلی نے آج کارگزار صدر Han Duck-soo کے مواخذے کیلئے ووٹ دیا۔ صدر Yoon Suk Yeol کے بعد ذمہ داری سنبھالنے کے دو ہفتے سے کم وقت میں ایسا ہوا ہے، جن پر ناکام مارشل لاء نافذ کیے جانے کے سلسلے میں مواخذے کی کارروائی کی گئی تھی۔ جناب Han کے مواخذے کی تحریک 192 کے مقابلے صفر ووٹ سے اتفاقِ رائے سے منظور ہوگئی اور یہ کسی کارگزار صدر کے خلاف پارلیمنٹ کی جانب سے پہلی مواخذے کی کارروائی ہوگی۔ جناب Han کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نائب وزیر اعظم اور  وزیر خزانہ Choi Sang-mok، اُن کی جگہ کارگزار صدر اور کارگزار وزیر اعظم، دونوں کی ذمے داری سنبھالیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں