جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی، صدر Yoon Suk Yeol کے خلاف مواخذہ کی ایک تحریک پر آج ووٹنگ کرے گی۔ یہ تحریک منگل کو صدر کی جانب سے متنازع مارشل لاء کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔ صدر Yoon کے مارشل لاء نافذ کرنے کے فیصلے کا مقصد تمام سیاسی پارٹیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنا تھا، جب قانون کے 190 ماہرین کی جانب سے اسے مسترد کردیا گیا تو انہوں نے اپنے اعلان کے چھ گھنٹے کے بعد اس فیصلے کو واپس لے لیا۔ اہم اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر پانچ پارٹیوں نے اس فیصلے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مواخذہ کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، جس سے صدر Yoon کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ Yoon، 2017 میں Park Geun-Hye کے بعد جنوبی کوریا کے ایسے دوسرے صدر ہیں، جن پر مواخذہ کی تحریک چلائی جارہی ہے۔
Site Admin | December 7, 2024 3:24 PM