جنوبی کوریا کے حکام نے صدر Yoon Suk Yeol پر سفر کرنے کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ وہ گذشتہ منگل کو اپنے قلیل مدتی مارشل لاء کا اعلان کرنے کیلئے زیر تحقیقات ہیں۔ یہ پابندی وزارتِ انصاف کے ذریعے، اعلیٰ عہدے کے افسران کیلئے بدعنوانی کی تفتیش کرنے والے دفتر کے اِس اعلان کے کچھ عرصے بعد عائد کی گئی کہ اُس نے اِس حکم کیلئے ایک درخواست دائر کی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق Yoon کو مارشل لاء کے اُن کے حیرت انگیز اعلان سے متعلق بہت سی تحقیقات میں ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
Site Admin | December 9, 2024 9:26 PM
جنوبی کوریا نے صدر Yoon Suk Yeol کے بیرونی سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے
