ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 29, 2024 3:26 PM

printer

جنوبی کوریا میں ہوائی جہاز گرنے کے حادثے میں کم از کم ایک سو چوبیس افراد کی موت ہوگئی۔

جنوبی کوریا میں ہوائی جہاز گرنے کے حادثے میں اب تک 124 افراد کی موت ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ آگ بجھانے والے محکمے کے مطابق عملے کے دو اہلکاروں کو ہوائی جہاز گرنے کے مقام سے زندہ باہر نکالا گیا۔ 

یہ ہوائی جہاز بینکاک سے، جنوبی کوریا میں Seoul کے 290 کلومیٹر جنوب میں واقع Muan بین الاقوامی ہوائی اڈے جارہا تھا کہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق 9 بجے کے کچھ دیر بعد Muan کاؤنٹی میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ اِس میں 175 مسافر اور عملے کے 6 اہلکار سوار تھے۔ بچاؤ کارروائی جاری ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ ہوائی جہاز کے اترنے کے دوران کام آنے والے Gear کے ٹھیک ڈھنگ سے کام نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ بقیہ لاشیں باہر نکالے جانے کے بعد طیارے کے Black Box فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کی تلاش شروع کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ کی وزارت کے مطابق پولیس، فوج اور کوسٹ گارڈ کے 700 سے زیادہ اہلکاروں کو امدادی اور بچاؤ کارروائی میں لگایا گیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں