ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 29, 2024 9:42 PM

printer

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 179 ہوگئی ہے

ایک Jeju پرواز، جس میں 181 مسافر سوار تھے، آج صبح سویرے، بینکاک سے Muan بین الاقوامی ہوائی اڈّہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ افسران کے مطابق حادثے میں، کم سے کم 179 افراد ہلاک ہوگئے۔
جنوبی کوریا کی، آگ بجھانے والے ایجنسی نے بتایا ہے کہ پرواز کے عملے کے دو افراد زندہ بچے ہیں اور تین دیگر لاپتہ ہیں۔ جن لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوگئی ہے اُن میں 83 خواتین اور 82 مرد ہیں۔ مرنے والوں میں ایسی 11 لاشیں بھی شامل ہیں جن کی جنس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ٹرانسپورٹ کی وزارت نے بتایا کہ بچاؤ کا کام جاری ہے۔ پولیس، فوج اور ساحلی گارڈس کے 700 سے زیادہ افراد کارروائی میں شامل ہیں۔کیمرہ ریکارڈنگ سے پتہ چلا ہے کہ یہ طیارہ رَن وے سے اُتر کر ایک دیوار سے جاٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی۔جنوبی کوریا کے کارگزار صدر Choi Sang-mok نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور سبھی دستیاب ذرائع کو فوری کام میں لانے کی ہدایت دی ہے۔کوریا ہوائی اڈّوں کے کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ Muan بین الاقوامی ہوائی اڈّے جانے والی سبھی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں