August 4, 2024 9:46 PM

printer

جنوبی کوریا سخت گرمی کی گرفت میں ہے۔ وہاں اِس ہفتے گرمی سے وابستہ بیماریوں کیلئے اسپتالوں میں تقریباً 400 لوگوں کا علاج کیا گیا ہے

جنوبی کوریا سخت گرمی کی گرفت میں ہے۔ وہاں اِس ہفتے گرمی سے وابستہ بیماریوں کیلئے اسپتالوں میں تقریباً 400 لوگوں کا علاج کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے آج جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر کے 507 اسپتالوں نے پیر سے جمعہ کے درمیان گرمی سے وابستہ بیماریوں کیلئے 384 مریضوں کا علاج کرنے کی خبر دی ہے۔ ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اس مدت کے دوران کم سے کم 11 افراد کی جانیں گئی ہیں، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ اموات شدید گرمی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ برسات کا موسم ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے سے ملک میں سخت گرمی پڑ رہی ہے اور بہت سے حصوں میں درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس سے اوپر چل رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں