جنوبی کوریا اور امریکہ نے ایٹمی مزاحم کے تعلق سے اشتراک بڑھانے کی خاطر اِس ہفتے واشنگٹن میں مربوط اقدامات کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ شمالی کوریا سے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے اتحادی ملکوں کی جانب سے سیکیورٹی تال میل میں اضافے کے تناظر میں ایسا کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع اور امریکی محکمہئ دفاع پنٹاگن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے جمعرات اور جمعے کو ایٹمی مشاورتی گروپ کی پہلی میٹنگ منعقد کی۔ یہ گروپ، اتحادی ملکوں کا ایٹمی مزاحم سے متعلق اہم مذاکراتی ادارہ ہے، جس کا آغاز جنوبی کوریا اور امریکہ نے پچھلے سال جولائی میں کیا تھا۔شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو توسیع دے کر دو گنا کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور اِسی تناظر میں اتحادی ملکوں کی طرف سے مزاحم کے سلسلے میں یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اِس بارے میں بھی تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کہ شمالی کوریا کی مطلق العنان سرکار، نومبر میں امریکہ میں صدر کے عہدے کے انتخابات سے قبل اشتعال انگیز کارروائی کرسکتی ہے۔
Site Admin | September 7, 2024 9:39 PM