جنوبی چین کے بہت سے حصوں میں آئے شدید طوفان Prapiroon کی وجہ سے کل اور آج صبح تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ یہ خطے میں اس سال آنے والا چوتھا طوفان ہے۔ مقامی موسمیات کے محکمے کے مطابق، جزیرائی صوبے Hainan کے مشرقی، وسطی اور مغربی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ راجدھانی Haikou سمیت، Hainan صوبے کے کُل 12 شہر اور Counties اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔
خودمختار خطے Guangxi-Zhuang کے موسمی حالات کا مشاہدہ کرنے والے ادارے نے آج صبح ایک بڑی موسمیاتی تباہی کے خدشے کے پیش نظر، ہنگامی حالات میں کارروائی سے متعلق سطح کو IV سے تبدیل کرکے سطح III کردیا ہے اور شدید طوفان کیلئے یلو الرٹ کو برقرار رکھا ہے۔
Site Admin | July 22, 2024 9:17 PM