جنوبی لبنان کے Nabatieh ضلعے میں آج صبح سویرے ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 10 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
لبنان میں فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اِس حملے میں جو مکان تہس نہس ہوگیا ہے، اُس کا ملبہ ہٹانے کیلئے کئی ٹیمیں اب بھی کام کر رہی ہیں۔ سول ڈیفنس اور صحت سے متعلق اتھارٹی کے اہلکار بلڈوزر اور cranes کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں لگے ہوئے ہیں۔
پچھلے سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے ساتھ یگانگت کے اظہار کے طور پر لبنان کے مسلح گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر کئی راکٹ داغے تھے۔ اِس تناظر میں 8 اکتوبر کو لبنان- اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی تھی۔
اِس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوب مشرقی لبنان پر بھاری توپخانے سے فائرنگ کی تھی۔ گزشتہ مہینے بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیل کے حملے کے بعد حالات اور بگڑ گئے تھے۔ اِس حملے میں حزب اللہ کا ایک سینئر ملٹری کمانڈر فواد شُکر اور 7 دیگر افراد مارے گئے تھے۔
Site Admin | August 17, 2024 9:32 PM