جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے اور یہ 30 تاریخ کی صبح Mahabalipuram اور پڈوچیری کے درمیان پار کر جائے گا۔ ریاست کے ساحلی ضلعوں میں مزید دو دن تک شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہئ موسمیات کے علاقائی سربراہ نے کہا ہے کہ سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھیں گی اور بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 2 دسمبر تک سمندر میں نہ جائیں۔NDRF، SDRF اور ساحلی گارڈ کو چوکس کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انہیں تیار رکھا گیا ہے۔
Site Admin | November 28, 2024 9:31 PM