ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 9:48 AM

printer

جنوبی بھارت کے اسکولوں سے بہترین سائنس اور ٹیکنالوجی کو اجاگر کرتے ہوئے Southern  انڈیا سائنس فیئر 2025 پوڈو چیری کے Goubert Avenue کے اولڈپورٹ گراؤنڈ میں آج شروع ہورہا ہے

 جنوبی بھارت کے اسکولوں سے بہترین سائنس اور ٹیکنالوجی کو اجاگر کرتے ہوئے Southern  انڈیا سائنس فیئر 2025 پوڈو چیری کے Goubert Avenue کے اولڈپورٹ گراؤنڈ میں آج شروع ہورہا ہے۔ پوڈو چیری کے لیفٹیننٹ گورنر K Kailashnathan، وزیراعلیٰ N Rangasamy، قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر Selvam R اور تعلیم کے وزیر A Namassivayam کی موجودگی میں اِس میلے کا افتتاح کریں گے۔

پانچ روزہ پروگرام کا انعقاد Visvesvaraya انڈسٹیریل اینڈ ٹیکنالوجیکل میوزیم بینگلورو کے اشتراک سے پوڈوچیری کے اسکولی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے کیاجارہاہے۔

سال میں ایک بار منعقد ہونے والا جنوبی ہند سائنس میلا ذیلی موضٰعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتا ہے، جس میں طبیعات، کیمسٹری، ریاضی، زمین اور خلائی سائنس، ماحولیاتی سائنس، انجینئرنگ، بایو سائنس اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ اِس سال تقریب میں انفرادی گروپ اور اساتذہ کے زمروں میں 210 نمائشیں منعقد ہوں گی۔

یہ نمائش روزانہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک اسکول کے طلبا کیلئے اور عام لوگوں کیلئے شام چار بجے سے شام پانچ بجے تک کھلی رہے گی۔ ہر شام ہونے والے ثقافتی پروگرامی اس سائنس جشن کو ایک شاندار رنگ عطا کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں