جنوبی افریقہ، جی-ٹوینٹی کی اپنی صدارت کے تحت، جی-ٹوینٹی کے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ورکنگ گروپ-TIGW کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ یہ میٹنگ ورچوئل طور پر 18 تا 20 مارچ منعقد کی جائے گی۔ TIGW میٹنگ میں جی-ٹوینٹی ملکوں کے سرکردہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ یوروپی یونین اور افریقی یونین کے سینئر افسران ایک جگہ یکجا ہوں گے۔ تجارت، صنعت اور مقابلہ آرائی کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ایمبسڈر Xolelwa- Mlumbi- Peter نے کہا کہ یہ TIGW کی چار مجوزہ میٹنگوں میں سے پہلی میٹنگ ہوگی، جو اکتوبر میں جنوبی افریقہ کی میزبانی میں ہونے والی جی-ٹوینٹی کے تجارت کے وزراء کی میٹنگ کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اجلاس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، یونائیٹڈ نیشنز ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم اور افریقی خطے کی برادریوں جیسی بین الاقوامی تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔ جنوبی افریقہ نے دسمبر 2024 میں باضابطہ طور پر سال 2025 کیلئے جی-ٹوینٹی کی صدارت سنبھالی تھی۔ اس سال کا موضوع ہے: ’استحکام، مساوات اور پائیدار نظام‘۔ ×